اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

' یوم جمہوریہ پر آئین کا دیباچہ پڑھیں مسلمان' - رکن اسمبلی غیاثت الدین کا بیان

رکن اسمبلی غیاث الدین نے کہا کہ این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون صرف مسلمانوں کے لیے ہی پریشان کن مسلئہ نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ بھارت کی مساوات سیکولرزم اور آئین کے تحفظ کے لیے بھی خطرناک ہے۔

'آنے والے یوم جمہوریہ کے موقعے پر آئین کا دیباچہ پڑھیں مسلمان'
'آنے والے یوم جمہوریہ کے موقعے پر آئین کا دیباچہ پڑھیں مسلمان'

By

Published : Jan 18, 2020, 12:26 PM IST

Updated : Jan 18, 2020, 3:20 PM IST


بات چیت میں انہوں نے کہا کہ 'بھارت کی آئین اور گنگا جمنی تہذیب پر مکمل اعتماد ہونے کی وجہ سے ایسے مشکل حالات میں بھی بھارت کے مسلم فخر سے کہہ رہے ہیں کہ بھارت کی سرزمین پر جینے اور مرنے کا ہمارا فیصلہ بالکل صحیح ہے'۔

' یوم جمہوریہ پر آئین کا دیباچہ پڑھیں مسلمان'

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 'گجرات کے مسلمان، مذہبی تعلیمی اور سماجی خدمت گار تنظیمیں گزشتہ برسوں سے زیادہ شاندار طریقے سے آنے والے یوم جمہوریہ کا جشن منائیں'۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے یوم جمہوریہ کے موقع پر آئین کا پریامبل پڑھیں اور ملک کے آئین کی حفاظت کرنے کی حلف بھی لیں۔


انہوں نے مزیدکہا کہ 'این آر سی اور سی اے اے کے ذریعے مسلمانوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، اور گجرات کے مسلمان کو احتجاج کرنے کی منظوری نہیں دی جا رہی، لیکن ہم ان حالات میں بھی اپنے جمہوری حق اور آئین کی حفاظت کے لیے لڑتے رہیں گے اور جو شاہین باغ میں مظاہرے ہو رہے ہیں، ہم اسے سرہاتے ہیں۔

Last Updated : Jan 18, 2020, 3:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details