اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات: دیررات تک کھلی رہیں گی دکانیں

رمضان المبارک کے پیش نظر گجرات کے شہر سورت میں اب دکانداروں نے دکانیں دیر رات تک کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رمضان المبارک کے پیش نطر گجرات کے شہر سورت میں اب دکانیں دیر رات تک کھلی رہیں گی

By

Published : May 20, 2019, 11:53 AM IST

Updated : May 20, 2019, 11:49 PM IST

ریاست گجرات میں سٹی پولیس کمشنر ستیش شرما نے حال میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں چوک بازار، ریندر،مہیدھر پورہ، سلابت پورہ، نوساری بازار، ساگرم پورہ وغیرہ کی بازاریں دیر رات تک دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔

رمضان المبارک کے پیش نطر گجرات کے شہر سورت میں اب دکانیں دیر رات تک کھلی رہیں گی

ڈائمنڈ سٹی کے بازار میں مختلف قسم کے ذائقے دار پکوان جیسے رنگونی پراٹھا، چکن، بریانی وغیرہ دستیاب ہوتے ہیں۔

عباس ہنس نامی ایک دکاندار نے بتایا' یہاں کے ذائقے دار کھانوں سے لوگ خوب لطف اندوز ہوتے ہیں، اس پاکیزہ مہینے میں سبھی طبقے کے لوگ خوشی کے ساتھ مناتے ہیں۔

پولیس نے نگرانی رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں۔

غورطلب ہے کہ رمضان کے میں روزے دار دن میں کچھ بھی نہیں کھاتے پیتے، اس لیے وہ روزہ افظاری سے کھولتے ہیں اور سحریکرتے ہیں۔

Last Updated : May 20, 2019, 11:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details