اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا انتخابات سے قبل گجرات کے اراکین اسمبلی راجستھان منتقل

گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات سے قبل گجرات کانگریس نے اپنے اراکین اسمبلی کو خرید و فروخت سے بچانے کے لیے راجستھان روانہ کردیا ہے۔

By

Published : Mar 20, 2020, 2:48 PM IST

راجیہ سبھا انتخابات سے قبل گجرات کے اراکین اسمبلی راجستھان منتقل
راجیہ سبھا انتخابات سے قبل گجرات کے اراکین اسمبلی راجستھان منتقل

راجستھان میں 14 مارچ سے سیاسی دورے پر آئے گجرات کے اراکین اسمبلی کو ہدایت دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے اثر سے بچنے کے لیے کوئی بھی رکن اسمبلی ہوٹلوں سے باہر نہ نکلے۔

اس تعلق سے آج ریاست کے دارالحکومت جئے پور کے ریزارٹ بیونا وستا میں کانگریس کے اراکین اسمبلی کو منتقل کیا جائے گا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ جئے پور میں گجرات کے اراکین اسمبلی کو آئے ہوئے سات دن گزر چکے ہیں لیکن صرف ایک ہی دن انھیں ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت دی گئی اور وہ بھی ایک ہی بس میں تمام اراکین اسمبلی کو گھومنے کی اجازت دی گئی تھی۔

گجرات کانگریس کے اعلی کمان کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے پھیل جانے کا ڈر ہے اور اس تعلق سے جئے پور میں دفعہ 144 نافذ ہے اور ایسے وقت میں کوئی بھی رکن اسمبلی ہوٹل سے باہر نہ نکلے۔

راجیہ سبھا انتخابات سے قبل گجرات کے اراکین اسمبلی راجستھان منتقل

لیکن گجراتی اراکین اسمبلی کو اب بوریت ستانے لگی ہے اس لیے ان کی بوریت کو دور کرنے کے لیے اب انھیں جئے پور کے شیو ولاس ہوٹل سے ریزارٹ بیونا وستا میں منتقل کیا جائے گا۔

حالانکہ گجرات کانگریس کے صدر امت چاوڑا اور حزب اختلاف کے رہنما پریس دھنانی بھی ہوٹل شیو ولاس میں موجود ہیں اور سنیچر کے روز گجرات کانگریس کے سیکریٹری راجیو ساتو بھی جئے پور پہنچ رہے ہیں۔

اس کے بعد گجرات کانگریس کے اراکین اسمبلی کو راجیہ سبھا کے لیے ووٹنگ کیسے کرنی ہےاس کے لیے ماک پول بھی کروایا جائے گا اور انھیں ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details