جی ایس ٹی کی وصولی جولائی سنہ 2019 میں 5.80 فیصد بڑھ کر 10،2083 کروڑ روپے ہوگئی۔ گذشتہ برس جولائی میں یہ رقم 96483 کروڑ تھی۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ جولائی میں وصول کیے گئے جی ایس ٹی میں مرکزی جی ایس ٹی کی وصولی 17912 کروڑ روپے ، ریاستی جی ایس ٹی کی وصولی 25008 کروڑ روپے ، مجموعی جی ایس ٹی کی وصولی 50612 کروڑ روپے اور سیس کی وصولی 8551 کروڑ روپے رہی۔