رواں برس جولائی میں 102083 کروڑ روپے کا محصول جمع ہوا تھا۔ اس کے بعد اگست سے اکتوبر تک اس میں گراوٹ آنے لگی تھی۔
جی ایس ٹی کلیکشن میں اضافہ - gst collection
اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کا کلیکشن نومبر 2019 میں تین مہینے کے بعد پھر سے ایک لاکھ کروڑ روپے کے پار یعنی 103492 روپے پر پہنچ گیا جو نومبر 2018 میں جمع کردہ محصولات سے تقریباً چھ فیصد زیادہ ہے۔
مندی کے دور میں حکومت کو جی ایس ٹی کلیکشن سے راحت
اگست میں 98202 کروڑ روپے، ستمبر میں 91916 کروڑ روپے اور اکتوبر میں 95380 کروڑ روپے کا کلیکشن ہوا تھا۔ اب نومبر میں پھر سے یہ رقم ایک لاکھ کروڑ روپے کو پار کرگئی ہے۔
رواں برس اپریل، مئی اور جولائی میں یہ رقم ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی تھی۔ جون میں یہ تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے، ریاستی جی ایس ٹی کلیکشن 27144 کروڑ روپے، انٹیگریٹیڈ جی ایس ٹی کلیکشن 49028 کروڑ روپے برآمدات سے حاصل ہوا ہے۔ اکتوبر مہینے کے لیے 30 نومبر تک 77.83 لاکھ جی ایس ٹی آر - 3 بی فارم بھرے گئے۔