وزارت خزانہ کی جانب سے آج یہاں جاری جی ایس ٹی کیلکشن کے اعدادوشمار کے مطابق، اکتوبر 2020 میں جی ایس ٹی محصول کی وصولی 105155 کروڑ تھی جس میں سی جی ایس ٹی 19193 کروڑ، ایس جی ایس ٹی 25411 کروڑ، آئی جی ایس ٹی 52540 کروڑ اور معاوضہ سیس میں 932 کروڑ روپے شامل ہیں۔
لاک ڈاؤن کے بعد جی ایس ٹی کلیکشن پہلی بار ایک لاکھ کروڑ سے زائد
لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کے آہستہ آہستہ ٹریک پر لوٹنے کے ساتھ ہی محصول کی وصولی میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے اور رواں سال اکتوبر میں جی ایس ٹی کا کیلکشن ایک لاکھ کروڑ روپے سے زائد ہوگیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں جمع ہونے والی ریونیو سے 10 فیصد زیادہ ہے۔
لاک ڈاؤن کے بعد جی ایس ٹی کلیکشن پہلی بار 1 لاکھ کروڑ سے زائد
آئی جی ایس ٹی میں 23375 کروڑ روپے کا ٹیکس اور جمع سامان پر 932 کروڑ روپے معاوضہ سیس شامل ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق 31 اکتوبر تک 80 لاکھ ٹیکس دہندگان نے جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن داخل کیے ہیں۔
حکومت نے آئی جی ایس ٹی محصول میں سے 25091 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی میں اور 19427 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو منتقل کردیئے ہیں۔ باقاعدہ منتقلی کے بعد مرکزی حکومت کو 44285 کروڑ روپے اور ریاستوں کو اکتوبرمیں 44839 کروڑ روپے ملے ہیں۔