جموں خطے کے اسکول و کالجز تو دوبارہ کھل گئے ہیں، لیکن سری نگر کے مختلف علاقوں میں واقع تقریباً 200 اسکولز میں ویرانی ہی چھائی ہوئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے کئی اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا، یہ جاننے کے لیے کہ حکومتی دعوے کتنے صحیح ہیں اور کیا وادی میں اسکول کھل چکے ہیں؟
آج سری نگر میں 190 اسکولوں میں سے صرف 95 اسکول کھلنے کے دعوے کیے گئے لیکن بیشتر اسکولوں پر تالے لگے رہے اور وہاں پوری طرح ویرانی چھائی رہی، طالبہ اسکول نہیں آئے۔
پیر کو سری نگر میں 190 اسکولوں میں سے صرف 95 اسکول کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ وادی میں اسکول تو کھلے لیکن ویرانی چھائی رہی کیونکہ بچے اور اساتذہ تعلیم و تعلم کے لیے اسکول نہیں پہنچے۔
سری نگر میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے قبل ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع کے محکمہ تعلیم کے افسران اور اسکولوں کے سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا۔
اس میٹنگ میں پیر سے ضلع میں اسکولوں کے دوبارہ تعلیمی سیشن کے آغاز کے سلسلے میں وسیع تبادلہ خیال کیا گیا اور محکمہ تعلیم کے افسران و اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔