اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسئلہ کشمیر پر اردگان کے بیان کی بھارت نے مذمت کی

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے اجلاس میں کشمیر کے بارے میں بیان دینے پر ترک صدر رجب طیب اردگان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

By

Published : Sep 23, 2020, 8:03 AM IST

Updated : Sep 23, 2020, 10:50 AM IST

بھارت کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کی تقریر بھارت کے داخلی معاملات میں مجموعی طور پر مداخلت ہے، جو کہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرمورتی نے یو این جی اے میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے کشمیر پر بیان بازی کرنے پر اس طرح کا رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹی ایس تیرمورتی نے کہا ہے کہ 'انقرہ کو دوسری اقوام کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے اور اپنی پالیسیوں پر زیادہ گہرائی سے غور کرنا چاہئے'۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے فریم ورک کے اندر بات چیت کے ذریعے کشمیری عوام کی توقعات کے مطابق اس مسئلے کو حل کرنے کے حق میں ہیں'۔

گذشتہ ایک برس میں پاکستان کے اتحادی ترکی نے جموں وکشمیر کے مسئلے کو اٹھانے کے لئے متعدد پلیٹ فارم استعمال کیے ہیں۔ تاہم بار بار بھارت نے بتایا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

گذشتہ ہفتے ہی بھارت نے انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس میں بھارت کے اندرونی معاملات پر اپنے ریمارکس پر پاکستان، ترکی اور تنظیم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جموں و کشمیر سے متعلق ترکی کی طرف سے دیئے گئے حوالہ کے جواب میں بھارت نے اپنے حق رائے دہی میں ترکی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے سے باز رہے اور جمہوری طریقوں کے بارے میں بہتر تفہیم تیار کرے۔

خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کشمیر پر ایک بار پھر کہا ہ کہ مسئلہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے اور جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دین والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ اور بھی سنگین ہوگیا ہے۔

Last Updated : Sep 23, 2020, 10:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details