اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سیل بند بھوپال شہر کے لوگوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی

بھوپال میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سبب بھوپال کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے جس کے تحت انتظامیہ و میونسپل کارپوریشن کے ذریعے پھل، سبزی، دودھ اور کِرانے کی اشیاء لوگوں میں تقسیم کر رہی ہے۔

سیل بند بھوپال شہر کے لوگوں کو ضروری اشیأ کی فراہمی
سیل بند بھوپال شہر کے لوگوں کو ضروری اشیأ کی فراہمی

By

Published : Apr 10, 2020, 8:36 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا وائرس کے مریض دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ جس کے مدنظر ضلع انتظامیہ اس کے بچاؤ کے لیے طرح طرح کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اب ضلع انتظامیہ پھل، سبزی، دودھ اور کِرانہ کی اشیأ میونسپل کارپوریشن کے ذریعے تقسیم کروا رہی ہے۔ اس موقع پر ضلع کلیکٹر ترون پتھوڑے نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعے سارا انتظام لوگوں کے لیے کرایا گیا ہے۔

سیل بند بھوپال شہر کے لوگوں کو ضروری اشیأ کی فراہمی

ساتھ ہی اگر لوگوں کو ضروری اشیأ کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ ضلع انتظامیہ کے دیے گئے فون نمبر پر آرڈر کر سکتے ہیں انہیں ساری چیزیں مہیا کی جائیں گی۔

ساتھ ہی بھوپال کے ہر ساچی پارلر پر ِکرانہ کٹ جس میں لوگوں کو آٹا تیل، دال ،چاول اور ضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں اور اس طرح کا انتظام جیل انتظامیہ کی طرف سے کیا جا رہا ہے جس سے شہر کے لوگوں کو کافی راحت ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details