اترپردیش کے ضلع امروہہ میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر جشن میلاد النبی ﷺ کا ہر سال جلوس نہایت ہی اہتمام کے ساتھ نکالا جاتا ہے، اس بار نہیں نکالا گیا۔
بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں ہی میلاد اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا اور حضرت محمد ﷺ کی سیرت و کردار کو بیان کیا۔
عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے حکومت کی گائیڈ لائن کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں کسی قسم کے جلوس نکلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔