اس میں مسافروں کو ٹرینوں کی اعلی زمرے میں ریزرویشن کرانے پر دس فیصد تک ویلیو بیک سمیت مختلف ترغیبی گفٹ مہیا کرائے گئے ہیں۔
ریلوے ، تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے منگل کو یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے منعقد ایک پروگرام میں یہ کارڈ جاری کیا۔
اس موقع پر ایس بی آئی کے صدر رجنیش کماراور آئی آر سی ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر ایم پی مل موجود تھے۔
پیوش گوئل نے بتایا کہ ریلوے کو میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا کے تحت ہر قسم سے خودکفیل بنانے کے لئے ہم سب پرعزم ہیں جس کا خواب وزیراعظم نریندر مودی نے دیکھا ہے۔ روپے پلیٹ فارم پر اس کارڈ کو ڈیزائن کرنے اور جاری کرنا انہیں کوششوں میں سے ایک ہے۔
اس کارڈ کو نیئر فیلڈ کمیونیکیشن (این ایف سی) تکنیک سے لیس ہے جس سے اس کارڈ کو پی او ایس مشین میں اس کارڈ کو سامنے سے اسکین کرکے ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ سوئپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مسٹر گوئل نے مزید بتایا کہ اس کارڈ میں مسافروں کے لئے متعدد ترغیبات دی گئی ہیں۔ کارڈ گاہکوں کو اے سی۔1، اے سی۔2، اے سی۔3، ایکزی کیٹیو چیئر کار، اے سی چیئرکار کے ٹکٹ خریدنے پر دس فیصد تک کا ویلیو بیک ملے گا۔
اس کارڈ کی مدد سے آن لائن ادائیگی کرنے پر ایک فیصد کا ٹرانزیکشن فیس نہیں لگے گی اور پٹرول یا ڈیزل خریدنے پر ایک فیصد فیول سرچارج بھی نہیں لگے گا۔
مسافروں کو سال میں چار مرتبہ (سہ ماہی میں ایک مرتبہ) بڑے اسٹیشنوں پر پریمیم لاؤنج مفت استعمال کرنے کی چھوٹ ملے گی۔
کارڈ کی ابتدا ہونے پر گاہک کو ایک مرتبہ کم سے کم رقم خرچ کرنے پر 350 بونس پوائنٹ ملیں گے۔