یہ اب تک کی سب سے بڑی وطن واپسی کی مشق ہے جو مرحلہ وار سے شروع ہوگی۔
حکومتی منصوبے کے مطابق ، جو ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے ، پہلے دن 10 پروازیں مختص کی گئی ہیں اور اس میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، قطر ، برطانیہ ، سنگاپور ، ملائیشیا ، امریکہ ، فلپائن اور بنگلہ دیش سے تقریبا2300 شہریوں کو وطن واپس لانے کی امید ہے۔
یہ خصوصی پروازیں ائیر انڈیا اور اس کی ذیلی کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعہ بحرین ، کویت اور عمان سمیت 12 ممالک کے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانےکے لئے چلائی جائیں گی۔
سات مئی کو ، بھارت متحدہ عرب امارات سے دو خصوصی پروازیں چلائے گا ، پہلی پرواز ابوظہبی سے کوچی اور دوسری پرواز دبئی سے کوزیکوڈ کے لئے پرواز کرے گی۔ کم از کم ڈیڑھ لاکھ بھارتیوں نے صرف متحدہ عرب امارات میں بھارتی مشنوں کے ساتھ واپسی کے لئے اندراج کیا ہے۔
اگلے دو دن نو پروازیں جائیں گی اور توقع ہے کہ امریکہ ، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات ، ملائیشیا ، کویت ، سنگاپور اور بحرین سے ہر روز 2،050 پھنسے ہوئے بھارتیوں کو واپس لایا جائے گا۔ اسی طرح ، چار دن نو پروازیں دیکھے گا اور اس سے 2،200 افراد واپس آئیں گے۔
منصوبے کے مطابق ، بھارت بیرون ملک سے کیرالہ کے لیے 15 ، تمل ناڈو11 ، سات مہاراشٹرا ، 11 دہلی ، سات تلنگانہ ، پانچ گجرات ، کرناٹک اور جموں و کشمیر کے لئے تین ، اور پنجاب میں ایک ایک پرواز کرے گا۔
واپس لائے جانے والے بھارتی شہریوں کو اپنے ہوائی ٹکٹ کی قیمت برداشت کرنا پڑے گی،یہ وطن واپسی کی مشق ہے نہ کہ انخلاء۔
پرواز سے قبل مسافروں کی میڈیکل اسکریننگ کی جائے گی ۔
ہندوستان واپس آنے والوں کو آروگیا سیٹو ایپ پر اندراج کروانا ہوگا۔ اپنی ذاتی تفصیلات شیئر کرنے کے علاوہ ، مسافروں کو یہ اعلان کرنا پڑے گا کہ کیا ان میں کووڈ 19 کی علامات ہیں یا نہیں۔