مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے سبب ملک بھر میں گزشتہ مارچ سے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے بعد مختلف سرگرمیوں کو دوبارہ سے شروع کرنے کے سلسلے میں پانچویں مرحلے کی رہنما ہدایات آج جاری کردی گئیں، جن میں کنٹنمینٹ زون کے باہر کے علاقوں میں 15 اکتوبر سے سنیما ہال اور تھیئٹر کو نصف گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
تعلیمی اداروں کو 15 اکتوبر کےبعد کھولنے کا فیصلہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
رہنما خطوط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے کنٹنمنٹ زون میں لاک ڈاؤن 31 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔