اردو

urdu

نقد کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کو یقینی بنائیں: وزارت خزانہ

By

Published : Mar 19, 2020, 11:09 AM IST

حکومت نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر بینکز سے کہا کہ وہ صارفین کو نقد کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقوں جیسے یو پی آئی، این ای ایف ٹی، موبائل بینکنگ، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز استعمال کرنے کی ترغیب دیں۔

نقد کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کو یقینی بنائیں: وزارت خزانہ
نقد کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کو یقینی بنائیں: وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نقد بھی وائرس کے پھیلانے کا ایک ذریعہ بن سکتا ہے لہذا احتیاط برتتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کو یقینی بنانے پر زور دیں۔

اس نوٹیفکیشن میں بینکز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے بنا پر ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق فوائد سوشل میڈیا ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے لوگون میں عام کریں۔

مزید پڑھین:'وسیم رضوی کا بیان حکومت کی چاپلوسی کے لیے'


نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برانچز اور بزنس نمائندوں کی دکانوں اور اے ٹی ایم میں بینرز اور پوسٹروں کے ذریعے بھی صارفین کو ان معاملات سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details