گورنر بیبی رانی موریہ نے ٹوئٹ کرکےکورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’میری کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ میں ایسمٹمیٹک ہوں اور کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ڈاکٹر کی نگرانی میں میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے‘‘۔
اتراکھنڈ کی گورنر کورونا سے متاثر - اتراکھنڈ کی خبریں
اتراکھنڈ کی گورنر بیبی رانی موریہ اتوار کو کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے متاثر پائی گئی ہیں۔
اتراکھنڈ کی گورنر کورونا سے متاثر
گورنر نے حال ہی میں اپنے رابطے میں آئے سبھی لوگوں سے احتیاط برنتنے اور اپنی جانچ کرانے کی درخواست بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا ’’آپ میں سے کچھ لوگ گزشتہ دنوں میرے رابطے میں آئے ہیں، مہربانی کرکے احتیاط برتیں اور اپنی جانچ کرائیں‘‘۔