بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ملک کے لوگوں کے مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلے کررہی ہے اور پوری ایمانداری سے پالیسیوں کو نافذ کررہی ہے۔
مودی نے جمعرات کو ہماچل پردیش حکومت کی جانب سے منعقدہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کی ترقی میں ریاستوں کو آگے بڑھا رہی ہے اور آج یہاں جو پروگرامنعقد کیا گیا ہے، وہ ظاہرکرتا ہے کہ اب ریاستیں بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہوچکی ہیں۔