اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'نرمی کے بعد ہی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے پر فیصلہ ہوگا' - بین الاقوامی پروازوں پر بھارتی حکومت کا فیصلہ

کورونا وائرس وبا کے خطرات کے پیش نظر دنیا بھر میں بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہیں، تقریبا دو ماہ سے بین الاقوامی پروازوں اور غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی کے دوران بہت سی ممالک میں گھریلو ہوائی سفر شروع کر دی گئی ہیں، تا ہم بین الاقوامی پروازوں پر اب بھی روک ہے۔

قوانین میں نرمی کے بعد بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے پر فیصلہ: پوری
قوانین میں نرمی کے بعد بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے پر فیصلہ: پوری

By

Published : Jun 8, 2020, 8:08 AM IST

بھارتی شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ بیرون ملک کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کو داخلے کے لیے قوانین میں نرمی کے بعد بھارت بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ لے گا۔

انہوں نے جاپان اور سنگا پور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'جاپان اور سنگاپور جیسے ممالک نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کردی ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: ان لاک-1 میں مراعات، آج سے کھلیں گے مذہبی مقامات

اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ 'جیسے ہی دوسرے ملک غیر ملکی شہریوں کے داخلے کی اجازت دینے کے سلسلے میں اپنی قوانین میں نرمی لائیں گے، باقاعدہ طور پر بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا، سبھی ممالک کو آنے والی پروازوں کی منظوری کے لئے تیار رہنا چاہیے'۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ 25 مئی سے شروع کی گئیں، اس سے قبل قریب دو ماہ تک کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث پروازوں پر پابندی عائد تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details