کانگریس نے کہا ہے کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں لیکن حکومت آلو۔پیاز جیسی ضروری اشیاء کی قیمتیں اور ان کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کررہی ہے۔
کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے الزام لگایا 'ضروری اشیاء کی قیمتیں مصنوعی طریقے سے بڑھ رہی ہے۔ حکومت کو جی ڈی پی بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے تھی لیکن اس کی بدانتظامی کی وجہ سے آلو، پیاز، ٹماٹر جیسی عام سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور حکومت اسے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کررہی ہے'۔