کانگریس کے دگوجے سنگھ نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ ریاستوں کی مالی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے۔ انہیں اپنا روزانہ کا کام کاج کرنا مشکل ہورہا ہے۔ مرکزی حکومت کو جلد از جلد جی ایس ٹی میں سے ان کا حصہ دینا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ کو ایوان میں اس تاخیر کی وجہ بتانی چاہئے اور ریاستوں کو ان کا حصہ دینے کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی قانون میں ریاستوں کو2022 تک جی ایس ٹی کا حصہ دینے کا التزام کیاگیا ہے۔ اس مدت کو بڑھا کر 2027کردینا چاہئے۔
بیجو جنتا دل کے امر پٹنائک نے کہا کہ ریاستوں کو جی ایس ٹی کے حصے کی ادائیگی جلد کرنی چاہئے جس سے ترقی اور ترقیاتی منصوبوں کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔
بی جے پی کے نارائن لال پنچاریا نے راجستھان کی مقامی فصلوں زیرہ،دھنیا،اسبغول وغیرہ کی بھی کم ازکم امدادی قیمت کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس کے راجہ منی پٹیل نے مدھیہ پردیش میں ریولے سہولیات میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہ بنارس سے ریوا تک اور الہ آباد سے ستنا تک ریل گاڑی شروع کی جانی چاہئے۔