اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سونیا کے خط پر عمل کرے حکومت: پرینکا - معاشرتی انصاف کا مطالبہ

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے میڈیکل داخلہ امتحان میں پسماندہ طبقہ کے طلباء کے لئے ریزرویشن کی سہولت نافذ نہ کرنے کو اس طبقہ کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی بتایا اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو اس تعلق سے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خط پر غور کرنا چاہئے۔

priyanka gandhi
فائل فوٹو

By

Published : Jul 4, 2020, 9:02 PM IST

پرینکا گاندھی نے ٹو یٹ کرکے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی جی نے نیٹ کے ذریعہ پر کی جارہی سیٹوں میں قومی کوٹہ کے تحت ریاست و مرکز کے زیراقتدار ریاستوں کے طبی اداروں میں او بی سی طلبہ کو ریزرویشن فراہم کرنے کا ایک جائز مطالبہ کیا ہے۔

ٹویٹ

یہ معاشرتی انصاف کا مطالبہ ہے۔ امید ہے کہ مرکزی حکومت اس پر عمل کرے گی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سونیا گاندھی کا وہ خط بھی پوسٹ کیا جس میں انہوں نے وزیر اعظم مودی سے پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن سسٹم نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details