اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اساتذہ کی عزت افزائی نہ ہونے سے جی ایس ٹی اے ناراض

گورنمنٹ اسکول ٹیچر ایسوسی ایشن (جی ایس ٹی اے) نے کہا ہے کہ دہلی حکومت کی طرف سے ٹیچرس ڈے پر ٹیچروں کی ایوارڈ لسٹ نہ نکالنا اور آن لائن ویڈیو کالنگ کے ذریعہ ٹیچروں کی عزت افزائی نہ کرنا ٹیچروں کی توہین ہے۔

گورنمنٹ اسکول ٹیچر ایسوسی ایشن
گورنمنٹ اسکول ٹیچر ایسوسی ایشن

By

Published : Sep 6, 2020, 10:04 PM IST

ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر سی پی سنگھ نے اتوار کے روز جاری بیان میں کہا کہ جب سرکار ٹیچروں کی آن لائن کلاسز میں ڈیوٹی لگا رہی ہے اور ان سے چالان کٹوا رہی ہے تو ٹیچروں کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹیچرس ڈے پر عزت افزائی کی جانی چاہیے تھی لیکن حکومت نے ایسا نہ کرکے ٹیچروں کی توہین کی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے ریکارڈ 1316 معاملے درج


ٹیچر ایسوسی ایشن ایس پی گوتم نے کہا کہ ٹیچروں نے اس مرتبہ 98فیصد امتحان کا نتیجہ دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں وہ کورونا وبا کے دور میں ڈیوٹی جارہے تھے ۔ کئی ٹیچروں نے تو اپنی جان تک گنوا دی ہے۔ اس کے باوجود ٹیچرس ڈے پر ان کی عزت افزائی نہ کرنا ان کے کاموں کو نظرانداز کرنے جیسا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details