سرکاری اسکولس کے معیار کو بہتر بنانے کا مثالی اقدام - ہلدی رام ایجوکیشن سوسائٹی
ہلدی رام ایجوکیشن سوسائٹی نے ریاست اترپردیش نوئڈاکے گورنمنٹ گرلس انٹر کالج کو گود لیا ہے۔
![سرکاری اسکولس کے معیار کو بہتر بنانے کا مثالی اقدام](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-3824048-thumbnail-3x2-noida.jpg)
گوتم بدھ نگرکے ڈی ایم بی این سنگھ نےاعتراف کیا کہ سی بی ایس سی بورڈ کے اسکولوں کے نتائج یوپی بورڈ کے تحت چلنے والے اسکولوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہوتے ہیں۔
انہوں نے جمعہ کے روز غیر رسمی طورپرنوئڈا کے سیکٹر51میں واقع گورنمنٹ گرلس انٹر کالج کے کیمپس میں ہلدی رام ایجوکیشن سوسائٹی کی مالی مدد سے تیارجدید سائنس اورکمپیوٹرلباریٹری اوران سے وابستہ کتابوں کے ساتھ لائبریری کےافتتاح کے موقع پراپنے خیالات کااظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کوگودلےکران کے تعلیمی معیارمیں بنیادی تبدیلی لانے کے اس انقلابی اقدام کو قابل ستائش قرار دیا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر ہلدی رام گروپ کے چیئرمین منوہرلال اگروال نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں سماجی خدمات کاجوموقع انھیں فراہم ہوا ہے یہ نہ صرف مالی طورپر بلکہ سماجی عدم مساوات کو دورکرکے سرکاری اسکولوں کے طلبا اورطالبات میں سماجی ذمہ داری اورکامیاب شہری جیسے اقدارکا بھی احساس پیدا کرے گا۔