اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سکیورٹی کے لحاظ سے آروگیہ سیتو ایپ محفوظ'

فرانس کے ایک ہیکر اور سائبر سکیورٹی جانکار نے دعوی کیا تھا کہ آروگیہ سیتو ایپ سے نو کروڑ بھارتیوں کی سکیورٹی خطرے میں ہے۔ اس کے بعد حکومت نے کہا کہ یہ ایپ سیکیورٹی کے لحاظ ہے بہتر ہے۔

By

Published : May 6, 2020, 6:08 PM IST

سکیورٹی کے لحاز سے اروگیا سیتو ایپ محفوظ
سکیورٹی کے لحاز سے اروگیا سیتو ایپ محفوظ

حکومت نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اروگیا سیتو ایپ میں ڈیٹا یا سکیورٹی کے تعلق سے کوئی دقت نہیں ہے۔ اس سے قبل اتھیکل ہیکر نے لوگوں کی سکیورٹی کے تعلق سے تشویش ظاہر کیا تھا۔

سکیورٹی کے لحاز سے اروگیا سیتو ایپ محفوظ

قابل ذکر ہے کہ اروگیا سیتو ایپ سرکاری موبائل ایپ ہے جو کووڈ-19 سے متاثر مریضوں کا پتہ لگائے گا اور اس کے بارے میں اس ایپ کا استعمال کر رہے شخص کو جانکاری دے گا، تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

فرانس کے ایک ہیکر اور سائبر سکیورٹی کے جانکار الوٹ ایلڈرسن نے منگل کے روز دعوی کیا تھا کہ اس ایپ میں سکیورٹی کے لحاظ خامیاں ہیں اور کروڑوں بھارتیوں کی سکیورٹی کو خطرہ ہے۔

دعوے کو خارج کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے کہا کہ اس اتھیکل ہیکر نے یہ ثابت نہیں کیا ہے کہ کسی یوزر کی کوئی نجی جانکاری خطرے میں ہے۔

حکومت نے ایپ کے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے کہا 'ہم مسلسل اپنے نظام کی جانچ کر رہے ہیں اور اس کو اپگریڈ کر رہے ہیں۔ ٹیم اروگیا یقین دہانی کراتی ہے کہ کوئی بھی ڈیٹا یا سکیورٹی کا معاملہ نہیں پایا گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details