اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'حکومت وقفہ سوالات کو ختم کرکے ایک خوفناک تصویر بنارہی ہے'

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں وقفہ سوالات ختم کرنے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسا کرکے نئے بھارت کی ایک خوفناک تصویر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

kunwar danish
رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی

By

Published : Sep 3, 2020, 10:06 PM IST

کنور دانش علی نے جمعرات کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ "اگر آپ ٹوئیٹ کریں، تو توہین، اگر آپ سڑک پر سوال کریں تو غدار۔ ملک کی سب سے بڑی پنچایت بچی تھی عوام کےسوالات اٹھانے کے لئے۔ مگر حکومت نے وہاں بھی وقفہ سوالات ختم کردیا ہے۔ 'نہ رہے بانس، نہ بجے بانسری'۔ یہ ہے 'نئے بھارت کی خوفناک تصویر!"۔

ٹویٹ

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بغیر کسی تعطیل کے چلے گا۔

ایوان کی کارروائی پہلے دن 14 ستمبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گی۔ اگلے دن 15 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کارروائی 3 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:

پارلیمنٹ میں وقفۂ سوال کی اہمیت

اس کے ساتھ ہی وقفہ سوالات اور غیرسرکاری ممبروں کا کام کاج بھی اس بار نہیں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details