آئی این ایکس میڈیا معاملے میں گھپلہ کے الزام میں عدالتی تحویل میں لیے گئے چدمبرم تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
چدمبرم پیسے کے لین دین میں گڑبڑی کے الزام میں کئی روز قبل عدالتی تحویل میں لیے گئے تھے ، جنھیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )نے گرفتار کر لیا تھا۔
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ' جب نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر ابھیجیت بنرجی نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت گڑبڑا رہی ہے تو حکومت میں بیٹھے کسی شخص نے ان کی بات پر توجہ نہیں دی'۔