بہوجن سماج پارٹی نے شہریت ترمیمی بل کی زبردست مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کے ذریعہ مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اپوزیشن کی زبردست مخالفت کے درمیان وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل پیش کئے جانے کےبعد، بی ایس پی امروہہ سے رکن پارلیمان کنور دانش علی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں کہا کہ بی جے پی اس بل کے ذریعہ ملک کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا دل پارٹی مذہبی بنیاد پر مسلموں اور غیر مسلموں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ ہمارے آئین بنانے والوں کے خوابوں کی خلاف ورزی ہے۔