اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن کی تیاری نہیں کرنے کا حکومت پرالزم - لوگوں کو ضروری سامان کی دقت ہورہی ہے۔

کانگریس نے کہاکہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے سے پہلے حکومت نے ضروری چیزوں کی سپلائی کے تعلق سے ضروری تیاری نہیں کی۔

government-didnt-do-essential-arrangements-before-lock-down-congress-allegation
لاک ڈاون کی تیاری نہیں کرنے کا حکومت پرالزم

By

Published : Mar 26, 2020, 11:08 PM IST

Updated : Mar 26, 2020, 11:30 PM IST

کانگریس نے کہاکہ 21 دن کے لاک ڈاون کا اعلان کرنے سے پہلے حکومت نے ضروری چیزوں کی سپلائی کے تعلق سے ضروری تیاری نہیں کی تھی جس کی وجہ سے کئی مقامات سے کھانے پینے کی کافی چیزیں نہیں ملنے اور جمع خوری و کالا بازاری ہونے کی شکایتیں آرہی ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی و ینوگوپال نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ لاک ڈاون سے پہلے زمینی سطح پر سامان کی ڈھلائی کا انتظام نہیں کیا گیا جس سے ایک ریاست سے دوسری ریاست سامان بھیجنے میں پریشانی ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

منظم انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ضروری چیزوں کی سپلائی میں دقت ہورہی ہے اور لوگوں تک سامان کی سپلائی یقینی نہیں ہوپارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحیح تیاری نہیں ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ضروری سامان کی دقت ہورہی ہے۔

اس پریشانی کے پیش نظر انہوں نے کانگریس سے ضلع اور بلاک سطح پر لوگوں کو ضروری مدد دستیاب کرانے کے لئے کہا ہے لیکن یہ بھی یقینی بنانے کے لئے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے دوران لاک ڈاون کے اصولوں کی کسی بھی صورت میں خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔

کورونا سے لڑنے کے لئے پارٹی کے اراکین پارلیمان سے ایم پی فنڈ کا اپنے علاقہ میں استعمال کرنے کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے ریاستی صدور اور اراکین اسمبلی کے ساتھ تال میل کرکے اس فنڈ کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔ انہوں نے ریاستی صدور سے اس سلسلہ میں بعد میں پارٹی تنظیم کو رپورٹ دینے کے لئے بھی کہا ہے۔

Last Updated : Mar 26, 2020, 11:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details