اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'حکومت نے پارلیمنٹ میں تمام قوانین کو توڑا ہے' - farmer bill

پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال سے ترنمول کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان ڈیریک اوبرائن نے اپنا ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ میں تمام قوانین کو توڑا ہے'۔

derek o brien
derek o brien

By

Published : Sep 20, 2020, 4:22 PM IST

Updated : Sep 20, 2020, 5:00 PM IST

ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ حکومت نے دھوکہ دیا ہے ہے اور جمہوریت میں ایک تاریخی دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے راجیہ سبھا ٹی وی کی کاروائی کو ٹیلی کاسٹ کے فیڈ کو روک دیا ہے تاکہ ملک کی عوام حکومت کی ان تمام حرکتوں کو دیکھ نہ سکے۔

ڈیریک اوبرائن نے اپنی ویڈیو میں حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'پروپیگنڈا نہ پھیلائیں۔ ہمارے پاس حکومت کی تانا شاہی کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف ارکان پارلیمنٹ کسان بل کے خلاف زبردست دھرنا دیا لیکن ان تمام ہنگامہ آرائیوں کے درمیان یہ بل راجیہ سبھا میں پاس ہوگیا۔

حزب اختلاف چاہتا تھا کہ فارمر بل پر ووٹ(ڈیویژن) ہو لیکن حکومت نے اس بل کو زبانی ووٹ سے منظور کر لیا۔

Last Updated : Sep 20, 2020, 5:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details