اطلاعات کے مطابق، مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور پرہلاد نے اپنے دو معاون ریاستی وزراء ارجن رام میگھوال اور وی مرلی دھر کے ساتھ حزب اختلاج کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ وزراء نے عید الفطرکے موقع پر کانگریس رہنما کو مبارک باد پیش کی اور آگے آنے والے پارلیمانی اجلاس میں انکی پارٹی سے تعاون مانگا۔
اطلاعات کے مطابق حکومت نے لوک سبھا اجلاس کے پیش نظر 16 جون کو پارلیمینٹ میں تمام پارٹیوں کا اجلاس طلب کیا ہے جہاں وہ پارلیمنٹ کی کاروائی کو بحسن و خوبی چلانے کے لیے سبھی سیاسی پارٹیوں سے تعاون مانگیں گے۔
لوک سبھا اجلاس کی شروعات 17 جون سے ہوگی۔ پہلے دو دنوں میں نئے رکن پارلیمینٹ کے حلف لینے کے بعد 19 جون کو اسپیکر کا انتخاب کیا جائیگا۔ صدر رام ناتھ کووند 20 جون کو پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ طور پر خطاب کرینگے۔