اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کو گوگل نے 550000 امریکی ڈالر کی مدد کی ہے۔ اس کے علاوہ گوگل نے یو این ایچ سی آر کو تین ملین ڈالر کی اضافی مدد کا بھی اعلان کیا۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'گوگل آرگنائزیشن ایک برس کے دوران الجیریا اور مراکش سمیت ایم ای این اے کے خطے میں مہاجرین اور غیر مقیم افراد کی مدد کے لئے آن لائن تربیت کی میزبانی کرے گی'۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی ایک رپو رٹ کے مطابق پچھلے برس کے آخر میں ظلم و ستم، تنازعات، تشدد یا انسانی حقوق کی پامالیوں کے نتیجے میں 79 ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے تھے۔ جن میں سے 29 ملین مہاجرین تھے۔
ورلڈ ریفیوجی کے بارے میں گوگل ڈاٹ آرگ کے صدر جیکلین فلر نے کہا ہے کہ 'سنہ 2015 سے ہم نے گوگل آر ڈاٹ آرگ میں ایک ملین سے زائد مہاجرین کو ہنگامی مدد، ضروری معلومات اور تعلیمی وسائل تک رسائی فراہم کرنے میں 30 ملین ڈالر سے زیادہ کا عطیہ دیا ہے'۔