اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گوگل نے ڈوڈل بنا کر کیفی اعظمی کو یاد کیا

بھارت کے معروف اردو شاعر کیفی اعظمی کی 101 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے آج ڈوڈل کے ذریعے انہیں یاد کیا۔

By

Published : Jan 14, 2020, 8:14 AM IST

گوگل نے ڈوڈل بنا کر کیفی اعظمی کو یاد کیا
گوگل نے ڈوڈل بنا کر کیفی اعظمی کو یاد کیا

کیفی اعظمی کا اصلی نام اطہر حسین رضوی تھا اور ان کا شمار اردو کے ممتاز ترقی پسند شعرا اور نغمہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ کیفی اعظمی کی پیدائش 14 جنوری 1919 کو اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے مجواں گاؤں میں ہوئی تھی۔ اپنے دور کے عظیم شاعروں میں سے ایک کیفی اعظمی نے محض گیارہ برس کی عمر میں شاعری شروع کر دی تھی۔

کیفی اعظمی کا انتقال 10 مئی 2002ء کو ہوا اور ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ہر برس یک روزہ قومی سیمینار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details