اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عیدالضحی کی آمد آمد، جانوروں کی خریدوفروخت میں اضافہ - عیب کا جانور

عید الضحیٰ جیسے جیسے نزدیک آ رہی ہے، ویسے ہی اجمیر کی بکرا منڈی میں بھی جانوروں کی خرید وفروخت بڑھنے لگی ہے، منڈی میں جانوروں کی بہترین نسل دیکھی جارہی ہے، خاص کر پنجابی، بربری اور ترکی کے جانور توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، منڈی میں دس ہزار سے ایک لاکھ پچاس ہزار تک کا جانور خریدوفروخت کے لیے بازار میں موجود ہے۔

عیدالضحی کی آمد آمد،جانوروں کی خریدفروخت شروع

By

Published : Aug 7, 2019, 2:39 PM IST

لمبے قد اور بڑے کان والے بکرے اور ترکی دنبے عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، اجمیر شریف بکرا منڈی میں قربانی کے جانوروں کے خریدار یوپی، مدھیہ پردیش، گجرات سے اجمیر آرہے ہیں، فی الحال ملک کے کئی علاقوں میں بارش کی وجہ سے تاجروں کو معقول دام ملنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔
یوپی سے بھی جانوروں کے تاجروں نے اجمیر میں ہی قیام کیا ہوا ہے حالانکہ تاجر تو منڈی کو ہلکا بتا رہے ہیں مگر خریدار خود منڈی پہنچ کر جانوروں کے آسمان چھوتے دام سن کر مایوس ہو رہے ہیں۔ تاجروں کا ماننا ہے کہ ان کے جانور خوبصورت ہیں، اس لیے دام بھی اسی کے مطابق ہے۔

عیدالضحی کی آمد آمد،جانوروں کی خریدفروخت شروع

قربانی کے لیے صحت مند اور خوبصورت جانور خریدنا اب کچھ مہنگا نظر آتا ہے۔ منڈی میں جانوروں کے دام، دس ہزار سے شروع ہوکر ایک لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہیکہ خریدار رقم نہیں بلکہ جانوروں کی نسل اور خوبصورتی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور بغیر کسی عیب کا جانور احتیاطاً سمجھداری سے خرید رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details