گو ایئر نے ٹویٹر پر وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے والے ایک سینئر پائلٹ کو برطرف کردیا۔
پائلٹ مکی ملک کی جانب سے قابل اعتراض ٹویٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر ایئر لائن کے ترجمان نے ہفتے کے روز کہا کہ 'گو ایئر نے کپتان کی خدمات کو فوری طور پر ختم کردیا ہے'۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم کے بارے میں ریمارکس دینے والے کیپٹن پائلٹ مکی ملک نے جارحانہ ٹویٹس کو حذف کر دیا ہے اور ٹویٹر پر ان کے اکاؤنٹ کو لاک کردیا ہے۔