ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا کہ 'ساحلی ریاست میں بھرپور مقدار میں ماہی پروری کی صلاحیت ہے اور یہاں سے بہترین قسم کی مچھلیوں کی برآمد کی جاسکے گی۔ سمندر سائنس کے قومی ادارے کے مطابق 200 مربع کلومیٹر کے دائرے میں کیچ تیار کیا جاسکتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'سینٹرل مرین فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ایف آر آئی) کا بھی کہنا ہے کہ گوا کے سمندری ساحل کافی طویل ہیں اور ماحولیات و سیاحت کو محفوظ رکھتے ہوئے 75 کلو میٹر کے دائرے میں 30 لاکھ کیچ قائم کئے جاسکتے ہیں۔ یہ سمندری ثقافت کا ایک نیا ماڈل بھی ہوگا۔'