اردو

urdu

گوا کے نئے وزیر اعلیٰ کی دوستوں سے انوکھی اپیل

گوا کے نو منتخب وزیر اعلی ڈاکٹر پرمود ساونت نے منگل کو اپنے دوستوں اور حامیوں سے گلدستہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ان سے اس کے بدلے نیک خواہشات اور حمایت مانگی ہے۔

By

Published : Mar 19, 2019, 11:32 AM IST

Published : Mar 19, 2019, 11:32 AM IST

وزیر اعلی ڈاکٹر پرمود ساونت


ڈاکٹر ساونت نے فیس بک پوسٹ میں کہا میں نے اپنے آئڈیل اور رہنما منوہر بھائی کے لیے انتہائی عاجزی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی کا عہدہ قبول کیا ہے۔
ریاست میں غم کا ماحول اب بھی برقرار ہے، لہذا میں اپنے خاندان، دوستوں اور کارکنوں سے گلدستہ اور مبارک باد نہیں دینے کی اپیل کرتا ہوں۔ مجھے گڈ گورننس کے عزم کی عظیم میراث کو آگے لے جانے کے لیے آپ سب کی نیک خواہشات، دعائیں اور حمایت کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلی ڈاکٹر پرمود ساونت

ڈاکٹر ساونت نے پیر کو دیر رات وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ انہوں نےمنوہر پاریکر کے انتقال کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details