اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پچاسویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کا آغاز

گوا کے دارالحکومت پنجی میں ملک اور بیرون ملک کے فلمی ستاروں کا رنگارنگ میلہ '50ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول' کا بدھ کے روز میگا اسٹار امیتابھ بچن اور سپراسٹار رجنی کانت کی موجودگی میں شاندار اور پروقار انداز میں آغازہوا۔

By

Published : Nov 20, 2019, 7:15 PM IST

پچاسویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کا آغاز

شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں اس فیسٹول کا افتتاح اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کیا۔

میگا اسٹار امیتابھ بچن اور سپراسٹار رجنی کانت کی موجودگی نے اس تقریب کو چارچاند لگا دیا۔

تقریب کا آغاز آنجہانی سابق وزیراعلی منوہر پریکر پر بنی فلم کے ساتھ ہوا۔

گوا میں 2004سے ہرسال بین الاقوامی فلم فیسٹول کا سلسلہ آنجہانی رہنما پریکر نے ہی کیا تھا۔

گوا کے وزیراعلی وجے ساونت تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

امیتابھ اور رجنی کانت کے اسٹیج پر آتے ہی پورا اسٹیڈیم ہزاروں شائقین کی زوردار تالیوں سے گونج اٹھا۔

معروف فلم ہدایت کار کرن جوہر نے پروگرام کی نظامت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details