اردو

urdu

By

Published : Jun 14, 2020, 1:09 PM IST

ETV Bharat / bharat

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 77.67 لاکھ

دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 20.75 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 1،15،436 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Global
Global

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے اب تک دنیا بھر میں 77.67 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس مہلک وائرس کے سبب 4.30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 77.67 لاکھ پہنچی

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 7،766625 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 4،29732 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کوویڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے مطابق امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ۔

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11،929 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 3،20922 تک پہنچی گئی۔ وہیں اس دوران 311 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 9195 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایک ہزار 4948 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ اب تک 162379 افراد اس وبا سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔ کیسز کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔

دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 20.75 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 1،15،436 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 8.51 لاکھ افراد اس وبا سے متاثرہوچکے ہیں اور 42720 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں بھی کوویڈ 19 وبا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور یہاں اب تک اس وبا سے 5.20 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6819 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 2.96 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41،747 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے معاملے

اسپین میں اب تک 2.44 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے۔ یہاں اب تک کوویڈ ۔19 سے 2.37 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34،301 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چین میں اب تک 84،286 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4638 ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1.94 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،401 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں 1.88 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8793 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ پیرو میں اس وبا سے 2.21 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6308 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اب تک ترکی میں 1.77 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4792 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ خلیجی ملک ایران میں 1.85 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے 8730 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

میکسیکو میں 16872 ، بیلجیم میں 9650 ، کینیڈا میں 8183 ، نیدرلینڈ میں 6076 ، سویڈن میں 4874 ، ایکواڈور میں 3874 ، سوئٹزرلینڈ میں 1938 ، آئرلینڈ میں 1705 اور پرتگال میں 1512 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں 1.35 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 2551 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details