اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا: دنیا بھرمیں 89،426 افراد ہلاک، 15 لاکھ سے زائد متاثر - کورونا: دنیا بھرمیں 89،426 افراد ہلاک، 15 لاکھ سے زائد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس (کووِڈ-19) کا انفیکشن رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب یہ بیشتر ممالک (205 ممالک اور خطوں) میں پھیل چکا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس
عالمی وبا کورونا وائرس

By

Published : Apr 9, 2020, 5:22 PM IST

اس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 89،426 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 15 لاکھ سے زیادہ (15،29،968) افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اب تک، دنیا بھر میں تقریباً تین لاکھ افراد اس وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس

بھارت میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور جمعرات کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اب تک 5734 افراد انفیکشن میں مبتلا ہوچکے ہیں، جبکہ 166 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

اب تک 473 افراد اس انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سپر پاور مانے جانے والے امریکہ جیسے ملک میں اس بیماری سے اب تک تقریباً 4 لاکھ افراد اس سےمتاثر ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 2 ہزار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 12844 ہوگئی ہے۔

امریکہ نے کوونا وائرس سے اموات کےمعاملے میں یوروپین ملک اسپین کو پیچھے چھور دیا ہے اور اب وہ صرف اٹلی سے پیچھے ہے۔

اٹلی میں اس بیماری سے سب سے زیادہ 17669 افراد کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 139422 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس وبا سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details