اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن - urdu gk

بھارت و عالمی تاریخ میں 9 جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

image
image

By

Published : Jan 9, 2021, 6:32 AM IST

سنہ 1431۔ فرانس میں ’زون آف آرک‘ کے خلاف مقدمے کا آغاز ہوا۔

سنہ 1718۔ فرانس نے اسپین کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

سنہ 1768۔ فلپ اسٹلے نے پہلے ’ماڈرن سرکس‘ کی نمائش کی۔

سنہ 1792۔ ترکی اور روس نے امن معاہدے پر دستخط کیے۔

سنہ 1816۔ سر ہمفری ڈیوی نے کان کارکنان کے لئے پہلے ’ڈیوی لیمپ‘ کا تجربہ کیا۔

سنہ 1914۔ مہاتما گاندھی جنوبی افریقہ سے بھارت واپس آئے۔

سنہ 1915۔ مہاتما گاندھی جنوبی افریقہ سے واپس آنےکے بعد بمبئی (ممبئی) پہنچے۔

سنہ 1918۔ ریڈ انڈین اور امریکی فوجیوں کے مابین حتمی جنگ ’بیٹل آف بیئر ویلی‘ شروع ہوئی۔

سنہ 1923۔ جوآن ڈی لا سیوروا نے پہلی ’آٹوگائرو فلائٹ‘ کی تخلیق کی۔

سنہ 1941۔ یورپی ملک رومانیہ کے دارالحکومت بخاریسٹ میں چھ ہزار یہودیوں کا قتل ہوا۔

سنہ 1970۔ سنگاپور میں آئین نافذ ہوا۔

سنہ 1982۔ پہلا بھارتی سائنسدانوں کا گروپ انٹارکٹیکا پہنچا۔

سنہ 2001۔ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی ملکیت واپس لوٹانے سے متعلق بل کو منظوری ملی۔

سنہ 2005۔ فلسطین لبریشن فرنٹ کے صدر محمود عباس فلسطین کے صدارتی انتخابات میں فتح یاب ہوئے۔

سنہ 2008۔ سری لنکا کی فوج نے ایل ٹی ٹی ای کے علاقے پر قبضہ کیا۔

سنہ 2009۔ لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی کو عوامی شعبے میں نمایاں تعاون کے لئے بے بی جان فاؤنڈیشن ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ۔

سنہ 2011۔ ایران میں ہوئے طیارہ حادثے میں 77 افراد ہلاک ہوئے۔

سنہ 2012۔ لیونل میسی نے مسلسل دوسرے سال فیفا کا بیلون ڈی آر (بہترین فٹ بالر) ایوارڈ جیتا۔

سنہ 2020۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے کے وائی سی کے قواعد میں ترمیم کرکے مالیاتی اداروں کو ویڈیو پر مبنی صارفین کے شناختی عمل کو استعمال کرنے کی اجازت دی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details