اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ای ٹی وی بھارت کی مہم کو واٹر مین کی حمایت حاصل

واٹر مین کے نام سے مقبول راجندر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کی مہم ' ندیا کنارے-کس کے سہارے' سے جڑنے کی بات کہی ہے۔ ملک میں آبی ذرائع کے تحفظ کے لیے ای ٹی وی بھارت اس مہم کی شروعات کی ہے۔

'ندیا کنارے-کس کے سہارے' کو واٹر مین کی حمایت حاصل

By

Published : Jul 13, 2019, 12:08 AM IST

Updated : Jul 13, 2019, 8:47 AM IST


ملک بھر میں خاص طور پر ریاتس راجستھان میں پانی کی خشک سالی پر مسلسل جدوجہد کرنے والے، اسی طرح بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے والے راجندر سنگھ نے اس مہم کی تعریف کی ہے۔

'ندیا کنارے-کس کے سہارے' کو واٹر مین کی حمایت حاصل

راجندر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'چھتیس گڑھ کی ندیاں ارپا، کھارونی، اندراوتی اور مہاندی سے ریت نکالے جانے کے عمل کو خطرناک بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے انسان کے جسم میں پھیپھڑا خون کی صفائی کا کام کرتا ہے بالکل اسی طرح ریت ندیوں کو صاف رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے ریاست کی تنظیموں اور عوام سے اس مہم سے جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو ملک گیر سطح پر چلانا چاہیئے کیوں کہ قدرتی ذرائع کی حفاظت نوع انسانی کے فرائض میں شامل ہے۔

Last Updated : Jul 13, 2019, 8:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details