اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پلاسٹک لاؤ جھولا پاؤ

ریاست اتر پردیش کے ضلع وارانسی کی میونسپل کارپوریشن نے وارانسی میں 'پلاسٹک لاؤ جھولا پاؤ' مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت لوگ پلاسٹک لاتے ہیں اور انہیں کپڑے کا جھولا مفت ٹدیا جاتا ہے۔

پلاسٹک لاؤ جھولا پاؤ
پلاسٹک لاؤ جھولا پاؤ

By

Published : Feb 6, 2020, 9:09 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:01 AM IST

وارانسی کے پانڈے پور میں اور میونسپل کارپوریشن کوکا کولا کے اشتراک سے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد شہر کو پلاسٹک استعمال سے پاک کرنا ہے۔

اس مہم کا آغاز میونسپل کمشنر گورنگ راٹھی نے عوامی مقامات پر کیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی اس نوعیت کا کیمپ لگایا جائے گا جس سے عوام پلاسٹک کے استعمال کے نقصانات سے آگاہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ شہر کے پلاسٹک کو یکجا کیا جائے اور جھولا دیے کر عوام کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ افتتاح کے موقع پر کئی افراد پلاسٹک لیے کر آئے اور جھولا لیکر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پلاسٹک لاؤ جھولا پاؤ

اس دوران مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پلاسٹک دے کر کپڑے کا ایک بیگ لیا۔

اس سلسلے میں میونسپل کمشنر گورنگ راٹھی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن، یو این ڈی اور وارانسی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے لوگوں کی روز مرہ معمول سے پلاسٹک کو ختم کے لئے ایک پہل شروع کی گئی ہے۔

راٹھی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن پورے شہر میں پلاسٹک کو ہٹانے کے لئے مستقل ایکشن لے رہی ہے۔ گزشتہ ماہ ہی ہم نے مہم چلائی اور سنگل استعمال والے پلاسٹک کو ضبط کیا اور چار لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اس مہم کو میونسپل کارپوریشن آفس، زونل آفس میں بھی آگے بڑھائیں گے اور کونسلروں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت کوئی بھی پلاسٹک دے کر کپڑے کا بیگ لے سکتا ہے۔ ہم اسے عوامی مہم بنانا چاہتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سٹی کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر سب آہستہ آہستہ پلاسٹک کے استعمال کو کم کر دیں گے تو نالے جام کی پریشانی کے ساتھ شہر کو بھی محفوظ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ نو سنگل یوز پلاسٹک پر ای ٹی وی بھارت مہم چلا رہی ہے جس میں ای ٹی وی بھارت کو نعرہ ہے' نو پلاسٹک لائف پھنٹاسٹک'۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details