وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دوپہر دیر گئے ایک 22 سالہ لڑکی کی لاش اس کے گھر کے اندر مشکوک حالات میں پائی گئ. لڑکی کی لاش دیکھ کر گھر اور گاؤں والے دنگ رہ گئے. بعد ازاں لاش کو گھر والے پوسٹ مارٹم کے لئے نزدیکی سب ضلع اسپتال ماگام لے گئے.
بڈگام میں گھر کے اندر لڑکی کی پر اسرار موت - جموں و کشمیر
غور طلب ہے کہ بڈگام کے اسی علاقے کے ناروارہ گاؤں میں دو ماہ قبل کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جہاں مشکوک حالت میں ایک لڑکی کی لاش اس کے گھر کے اندر پائی گئ تھی۔

fds
ایس ایچ او ماگام الیاس احمد نے بتایا کہ 'ہمیں خبر ملی کہ ماگام کے رڈبگ گاؤں میں 22 سالہ لڑکی کی مشکوک حالت میں اس کے گھر کے اندر موت ہو گئی ہے، جس کے بعد ہم نے اس بارے میں ساری معلومات حاصل کی اور ہم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ماگام اسپتال پہنچایا، جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم ہوگا اور اس کی رپورٹ آنے کے بعد ہم اپنی کارروائی کریں گے'.
قابل ذکر ہے کہ اسی علاقے کے ناروارہ گاؤں میں دو ماہ قبل ایسی ہی مشکوک حالت میں ایک دوشیزہ کی لاش اپنے گھر کے اندر پائی گئ تھی۔