اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

غازی آباد: پی ایف آئی رکن پرویز احمد گرفتار - پاپولر فرنٹ آف انڈیا

اے ٹی ایس نے ریاست راجستھان کے شہر جئے پور سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے رکن پرویز احمد کو گرفتار کیا ہے۔

پی ایف آئی
پی ایف آئی

By

Published : Aug 30, 2020, 2:29 PM IST

پرویز احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے 20 دسمبر2020 کو غازی آباد میں سی اے اے مخالف مظاہرہ میں تشدد کو فروغ دیا تھا۔

غازی آباد: پی ایف آئی رکن پرویز احمد گرفتار

پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ایک سرگرم رکن کو غازی آباد پولیس نے راجستھان سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری اے ٹی ایس کی مدد سے کی گئی ہے۔

ملزم کا نام پرویز احمد ہے جو میرٹھ کا رہائشی ہے۔

وہ گذشتہ برس سے فرار چل رہا تھا۔

بالآخر اسے اے ٹی ایس کی مدد سے راجستھان سے پکڑ لیا گیا۔

ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

میرٹھ پولیس بھی ملزم کی تلاش میں تھی۔

ملزم پرویز احمد کی گرفتاری بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

کیونکہ پوچھ گچھ کے بعد بہت سے انکشافات ہوسکتے ہیں۔

پولیس اسے عدالت میں بھی پیش کر سکتی ہے اور اس کے ریمانڈ کے لئے بھی اپیل کر سکتی ہے۔

ملزم کے پاس سے موبائل فون کے علاوہ 3 سم کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

جس میں بین الاقوامی نمبر بڑی تعداد بھی ملے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے:کانپور: رواں برس تاریخی جلوس منسوخ

ان 3 سم کارڈوں کی مدد سے پولیس بہت سے راز تک پہنچ سکتی ہے۔

ملزم پر دفعہ 147 ، 148 ، 149 ، 307 ، 332 ، 353 ، 332 ، 188 وغیرہ سمیت ایک درجن دفعات عائد کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details