اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

طبیعیات کا نوبل انعام بلیک ہولز سے متعلق تحقیق کرنے والے سائسندانوں کے نام

رائل سویڈش اکیڈمی نے طبیعیات کے شعبے میں سنہ 2020 کا نوبل انعام راجر پینروز، رائن ہارڈ گینزیل اور اینڈریا گیز کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان سائنسدانوں کو بلیک ہولز سے متعلق حیرت انگیز چیزیں دریافت کرنے کی وجہ سے انہیں نوبل انعام سے نوازا جائے گا۔

نوبل انعام 2020
نوبل انعام 2020

By

Published : Oct 6, 2020, 7:17 PM IST

دی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے فیصلہ کیا ہے کہ نوبل انعام 2020 برائے طبیعیات راجر پینروز، رائن ہارڈ گینزیل اور اینڈریاگیز کو مساوی طور پر تقسیم کیا جائے گا۔ انہیں سونے کے تمغہ اور 10 ملین سویڈش کرونز کی انعامی رقم سے نوازا جائیگا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر راجر پینروز نے مشہور سائنسدان البرٹ آئنسٹائن کی جنرل تھیوری آف ریلیٹیویٹی یا ’نظریہ عمومی اضافیت' کی تھیوری کے تحت بلیک ہولز کی تخلیق کے بارے میں انتہائی دلچسپ دریافتیں کی ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق بلیک ہولز وقت، روشنی جیسی سب شئے نگلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وہیں رائن ہارڈ گینزیل اور انڈریا گیز کو کہکشاں میں موجود سپر میسیو بلیک ہولز کی دریافت پر نوبل انعام دیا جائے گا۔ ان سائنسدانوں کے مطابق ہماری کہکشاں کے مرکز میں انتہائی بھاری شئے موجود ہے، جسے دیکھا نہیں جاسکتا ہے اور اس شئے کے گرد لاکھوں ستارے گردش کرتے ہیں۔

اس انعام کا نصف حصہ راجر پینروز کو دیا جائیگا اورجبکہ بقیہ نصف حصہ رائین ہارڈ گینزیل اور انڈریا گیز کے درمیان مشترکہ طور پر تقسیم کیا جائےگا۔

نوبل انعام کو متعلقہ شعبہ میں تحقیق کر رہے سائنسدانوں کے مابین تقسیم کرنا عام بات ہے۔ گزشتہ برس کینیڈیائی کوسمولوجسٹ جیمز پیبلز کو بگ بینک یعنی کائنات کے ارتقاء کے حوالے سے نوبل انعام دیا گیا تھا اور مائیک میئر اور ڈیئر کیولوز کو ہمارے نظام شمسی سے باہر کسی سیارے کی دریافت کرنے پر نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

اس اعزازی ایوارڈ کو حاصل کرنے والے سائنسدانوں کے درمیان 10 ملین سویڈش کرونز کی انعامی رقم کو مساوی طور پر تقسیم کیا جائے گا۔افراط زر کی وجہ سے حال ہی میں اس انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز نوبل کمیٹی نے فیزیولوجی اور طب کے شعبہ میں امریکی سائنسداں ہاویری جے الٹر اور چارلس ایم رائس اور برطانوی سائنسدان مائیکل ہوٹن کو ہیپاٹائٹس سی وائرس کی دریافت پر نوبل انعام سے نوازا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details