اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گیا: مودی کے جلسے میں شرکت کرنے والے مسلمانوں سے بات چیت - muslims in modi meeting in gaya

مسلمانوں کو وزیراعظم کے تئیں گمراہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سبھی طبقے کے لئے کام کیا ہے۔ مسلمان ان سے جڑے ہیں اور اب مسلمانوں کو ڈرانے والوں کی دکان بند ہوگئی ہے۔ یہ باتیں گیا میں بی جے پی کے ایک جلسے میں کچھ مسلمانوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے۔ اس جلسے سے وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کیا۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 23, 2020, 3:53 PM IST

بھارتی ریاست بہار میں ضلع گیا کے گاندھی میدان میں بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے گیا پہنچ کر جلسہ عام سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ یکجا ہوئے۔ اس موقع پر کچھ مسلمان بھی پہنچے تھے، جن سے ای ٹی وی بھارت نے بات چیت کی اور ان سے یہاں آنے کی وجہ معلوم کی۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے سوالوں کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے بہار ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے کام کیا ہے۔ جلسہ میں بیٹھے جلال الدین محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم نے پوری دنیا میں بھارت کا نام روشن کیا ہے۔ کچھ پارٹی اور کچھ افراد مسلمانوں کے درمیان بی جے پی کے خلاف نفرت پھیلاتے ہیں، تاہم اب مسلمان ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

جلال الدین نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد وزیراعظم نریندرمودی ملک کے پہلے ایسے وزیراعظم ہیں جنہوں نے 'سب کاساتھ سب کا وکاس' کا نعرہ دیا۔ پڑوسی ملک پاکستان جسکی وجہ سے مسلمان بدنام ہوتے تھے اسکو سبق سکھایا ہے۔ آج مودی کے راج میں مسلمان خوش ہیں۔

ایک دوسرے شخص تنویر اختر نے کہا کہ یہاں این ڈی اے کی جیت یقینی ہے۔ انہیں سیاست سے مطلب نہیں ہے لیکن وزیراعظم کے کاموں سے وہ مطمئن ہیں۔ وزیر اعظم نے ملک کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ آر جے ڈی مسلمانوں کی ہمدرد کہلاتی ہے تو اس نے مسلمانوں کو برابری کاحق کیوں نہیں دیا؟

وزیراعظم نریندر مودی نے گاندھی میدان سے جلسے عام کو خطاب کرتے ہوئے مگدھ کمشنری کے سبھی پانچوں اسمبلی حلقوں کے این ڈی اے کے امیدواروں کے لئے ووٹ مانگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details