ضلع گیا میں آج انتخابی مہم کے تحت بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا آئیں گے۔ ایک روزہ دورے میں وہ پٹنہ اور گیا میں متعدد پروگرامز میں شریک ہوں گے۔ انتخابات کے اعلان کے بعد بی جے پی صدر کا یہ بہار کا پہلا دورہ ہے۔ جے پی نڈا کی بہار آمد کو بی جے پی کی انتخابی مہم کے پیش نظر ہو رہی ہے۔
ضلع گیا کے بی جے پی پارٹی کے ترجمان یوگیش نے کہا کہ بی جے پی صدر جے پی نڈا صبح دس بجے پٹنہ ایئرپورٹ پر پہنچیں گے۔ پٹنہ جنکشن سے ملحق ہنومان مندر میں پوجا کرنے کے بعد وہ صبح 11.15 بجے قدم کنواں میں جئے پرکاش نارائن کے مجسمہ پر گلپوشی کریں گے، اس کے بعد وہ وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کے کے لیے روانہ ہوں گے۔