بھوپال کی چار گیس تنظیموں نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نقصانات کے سبب گیس متاثرین کو اضافی معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس میں ان گیس تنظیموں کے ذمہ داران نے میڈیا کو بتایا کی جب سے کورونا وائرس نے اپنا قہر برسانا شروع کیا تب سے بھوپال گیس متاثرین کی حقیقت سامنے آئی ہے-
کورونا وبا میں سب سے زیادہ اگر کوئی متاثر ہوا ہے تو وہ ہے گیس متاثرین ہیں، اس لیے یونین کاربائیڈ اور اس کے مالک ڈاؤ کیمیکل کو اضافی معاوضہ دینا چاہیے-
گیس تنظیموں نے دستاویز پیش کر اس بات کی تصدیق کی کے عام لوگوں کے مقابلے گیس متاثرین کی اموات کی تعداد 6.5 فیصد زیادہ ہوئی ہے-