آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی پریاگ راج شاخ نے الزام لگایا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا ہے۔
پریاگ راج کے روشن باغ میں واقع منصور علی پارک میں گزشتہ تقریبا 29 دنوں سے شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر پارک کے باہر شہریوں نے اکٹھا ہوکر اضافی قیمتوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
ایم آئی ایم پریاگ راج کے سابق صدر افسر محمود نے کہا کہ مرکزکی مودی حکومت نے دہلی میں شکست فاش سے دو چار ہونے کے بعد رسوئی گیس کی قیمتوں میں 149 روپئے کا اضافہ کر کے عوام کو اپنا نشانہ بنا رہی ہے۔