آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں واقع ایل جی پولیمر کمپنی میں اسٹائرین گیس کے اخراج سے 12 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد آج وینکٹا پورم گاؤں کے لوگوں نے ایل جی پولیمر کمپنی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج کے دوران دیہاتیوں اور پولیس اہلکاروں کے مابین جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد پولیس نے بہت سے دیہاتیوں کو تحویل میں لیا ہے۔
انہوں نے مظاہرے کے دوران تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ دیہاتیوں نے پولیمر کمپنی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ دیہاتیوں کو تحویل میں لینے کے بعد دوسرے افراد کمپنی کے گیٹ پر آئے اور مظاہرہ کیا۔ احتجاج کی خبر سن کر ڈائریکٹر جنرل پولیس سوانگ پہنچ گئے۔
کمپنی کے آس پاس رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ گیس کے اخراج کے باعث علاقے کا پانی آلودہ ہوچکا ہے۔ گیس لیک ہونے کے واقعے کے بعد سے انتظامیہ کو ان کی پرواہ نہیں ہے۔ کورونا وبا میں کوئی رشتہ دار انہیں اپنے گھر میں جانے نہیں دے رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس نے ان افسران سے پوچھ گچھ کرنے والوں کو گرفتار کیا۔ وہ وزیر اعلی جگن موہن ریڈی سے تحقیقات کے ساتھ ساتھ دیہات کی حالت کا معائنہ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔