اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گاندھی ساگر ڈیم کے دلکش مناظر - بارش

مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے گاندھی ساگر ڈیم کے 16 گیٹ کھول دیے گئے ہیں، جس کے بعد وہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

گاندھی ساگر ڈیم کے دلکش مناظر
گاندھی ساگر ڈیم کے دلکش مناظر

By

Published : Sep 1, 2020, 10:56 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچ سے تقریبا 105 کلو میٹر کی دوری پر واقع گاندھی ساگر ڈیم کے سات بڑے اور نو چھوٹے گیٹ کھول دیے گئے ہیں، گیٹ کے کھولے جانے کے بعد گاندھی ساگر کے آبی سطح میں بھاری اضافہ ہو گیا ہے۔

گاندھی ساگر ڈیم کے دلکش مناظر

موصولہ اطلاعات کے مطابق گاندھی ساگر کے آبی سطح میں 1307 فٹ کا بھاری اضافہ دیکھا گیا اس کے علاوہ دو لاکھ 80 کیوسیک پانی چھوڑا گیا گیا ہے، لیکن ان سب کے علاوہ اس خوبصورت مناظر کو دوردراز علاقے سے لوگ دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔

گاندھی ساگر ڈیم کا گیٹ کھولے جانے کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں سیاح جمع ہو گئے، ڈیم سے موتیوں کی مانند گرتے پانی کے دھارے اور ڈیم کے ارد گرد ہواؤں میں دھویں کی طرح اڑتے پانی کے خوبصورت اور دلکش مناظر سے لوگ لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے گاندھی ساگر ڈیم کے 16 گیٹ کھول دیے گئے ہیں، جس کے بعد وہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

وہیں پیر کی شام ڈیم کے بڑے دروازے کو بند کر دیا گیا، جبکہ چھوٹے گیٹ اگلے حکم آنے تک کھلے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details